(باخبر سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ کے علاقہ کرینگل چالیارمیں لکڑیوں کے سمگلر نے فارسٹ گارڈ کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ فارسٹ گارڈ نور خان کو اطلاع ملی تھی کہ ٹمبر مافیا کا رُکن شیر کرینگل کے جنگل میں درختوں کی کٹائی میں مصروف ہے۔ اطلاع ملتے ہی فارسٹ گارڈ جنگل پہنچا، تو سمگلر نے فارسٹ گارڈ کو دیکھ کر فائرنگ کھول دی جس سے وہ زخمی ہوگیا اور سمگلر فرار ہوگیا۔ زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا اور پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
Swat
