Swat

سوات ٹریفک پولیس کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن سوات اکبر حیات خان کی نگرانی میں انچارج سیکٹر سٹی انسپکٹر شکیل خان اور سب سیکٹر انچارج ٹی ایس آئی محمد رحمان خان نے دیگر پولیس کے ہمراہ سیکٹر سٹی کے مختلف بازاروں، مین بازار، گڑ بازار، گرین چوک، ائیر پورٹ روڈ، کبل اڈا اور اس طرح کی دیگر سڑکوں پر تجاوزات اور نوپارکنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد دکانداروں پر سڑک کے کنارے رکھے گئے سامان وغیرہ ہٹا کر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا۔ ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے سیکٹر انچارج کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔