Swat

سوات، مختلف واقعات میں خاتون قتل، شوہر کی فائرنگ سے بیوی زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مٹہ میں جائیداد کے تنازع پر خاتون کو قتل اور خوازہ خیلہ میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو زخمی کردیا۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ سی لینڈ میں ایک شخص نے اپنے بھتیجے کے ساتھ مل کر اپنی بھابی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتولہ مسماۃ(ف) کے شوہر شیر زادہ نے پولیس کو بتایا کہ ان کے بھائی محمد علی جان اور بھتیجے افضل خان نے جائیداد کے تنازع پر گھر آکر اس کی بیوی پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ برہم پٹئی میں معمولی تکرار پر ملزم توکل نے اپنی بیوی مسماۃ(ل) پر فائرنگ کی جس کو شدید زخمی حالت میں طبی امدادکے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں