(باخبر سوات ڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب یک روزہ دورے پر سوات پہنچ گئے۔ لنڈا کے کے مقام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات حمید بونیری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعید الرحمان نے مشیر برائے سیاحت و ثقافت کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت نے کہا کہ سوات قدرتی حسن میں دلفریب ہے۔ سوات میں ایکو ٹورازم کے فروغ کے لیے صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ اور یو ایس ڈی اے ایڈمن آفیسر طارق خان سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔
Swat
