(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ایکوٹور ازم کے فروغ پر بھی کام کر رہی ہے، تاکہ سوات سمیت ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے دلفریب مقامات کے قدرتی حسن کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالام میں اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کالام دفتر میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغازکرتے ہوئے کیا۔
Swat
