(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں جشن آزادی کے موقع پر چارباغ کے عوام کی جانب سے امن مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ شرکا نے سفید جھنڈے اٹھا رکھے تھے، جس پر امن کے نعرے درج تھے۔ شرکا نے امن کے نغموں کے ساتھ چارباغ بازار میں مارچ کیا۔ کمشنر ملاکنڈ ثاقب رضا اسلم نے دیگر سرکاری افسران کے ساتھ ضلعی ہیڈ کواٹر میں پرچم کشائی کی۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد علی خان نے ڈی آئی جی آفس میں پرچم کشائی کی۔ ودودیہ ہال سیدو شریف میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سرکاری اور نجی سکولوں میں بھی جشن آزادی کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ گذشتہ رات بارہ بجتے اور چودہ اگست شروع ہونے کے ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گراسی فٹ بال اسٹیڈیم میں شاندار آتش بازی کی گئی۔
Swat
