Swat

مینگورہ، جنسی زیادتی کی درخواست لے کر بیٹیاں باپ کے خلاف تھانے پہنچ گئیں

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے محلہ شاہدرہ میں باپ کی جانب سے سگی بیٹیوں کے ساتھ جنسی زیادتی، بیٹی نے پولیس میں درخواست دے دی۔ پولیس کے مطابق شیر محمد کی بیٹی مسماۃ (ش) نے پولیس تھانہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کے والد ایک عرصہ سے نہ صرف ان کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے بلکہ اس کی بہن مسماۃ(ل) کو بھی جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ نیز ان کو کسی کو بھی اصل کہانی بیان کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔ کافی عرصہ سے تنگ آکر مجبوراً میں نے پولیس میں رپورٹ درج کی ہے، تاکہ ہم اس زیادتی سے مزید محفوظ رہ سکیں۔ پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کو میڈیکل کے لئے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائیگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔