Swat

مٹہ،شادی میں مہمانوں والی گاڑی حادثہ کا شکار، 6 جاں بحق، 9 زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل مٹہ کے دور افتادہ علاقہ دیہہ ڈبونہ میں شادی میں آئے ہوئے مہمانوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے دو بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔ مہمانوں کی ڈبل ڈور پک اَپ جس کی ڈرائیونگ شاہ کریم جان کر رہا تھا، بے قابو ہو سڑک سے نیچے کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں مسماۃ محبوبہ زوجہ محمد جان بعمر 55/60 سال، باچاہ انور زوجہ سید کریم جان عمر 40/42 سال، عظمیٰ ولد حاجی نواب عمر 11/12 سال، منیبہ دختر حبیب اللہ عمر 2/3 سال، ریاست دخترخان سید عمر قریب 11/10 سال، مسماۃ فرزانہ زوجہ سرزمین عمر قریب 29/30 سال جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں میں مسماۃ مروا زوجہ محمد صالح، مسماۃ رحمت زوجہ مشتاق، ایان ولد صالح عمر 4 ماہ، مسماۃ رقیہ زوجہ نصیراللہ، مسماۃ طیبہ زوجہ حبیب اللہ، مسماۃ عابدہ زوجہ انعام اللہ، تمنادختر انعام اللہ عمر 2 سال، طفل فواد ولد حبیب اللہ اور ڈرائیور شاہ کریم جان شامل ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔