(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات سٹی میئر شاہد علی خان نے شکیل خان منسٹر کو ایک ایماندار، نڈر اور عمران کا نظریاتی ساتھی قرار دیتے ہوئے ان کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکیل خان کے ساتھ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام بلدیاتی نمائندے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تمام تحصیلوں کے چیئرمین، ولیج کونسل چیئرمین سمیت کونسلرز اور تمام بلدیاتی ممبران شکیل خان کے ساتھ ہیں۔ موجودہ صوبائی حکومت بلدیاتی نظام کی اصل صورت میں بحالی میں بھی سنجیدہ نہیں اور عمران خان کے وژن کے برعکس بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کو کم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس مقصد کیلئے عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور کامیاب کرایا، وہ مقصد تاحال حاصل نہ ہو سکا۔
Swat
