Swat

موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر سوات کے تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کا اہم اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر سوات کے تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کا اہم اجلاس زیرِ صدارت ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی اُو سوات نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔ اپنے اردگرد مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ ڈیوٹی کے دوران الرٹ رہیں، تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ سیکورٹی انتظامات میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ناکہ بندی، پٹرولنگ اور گشت کو یقینی بنایا جائے، تاکہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی ہو۔ غیر قانونی رہائش پذید افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ اپنے تھانے کے حدود میں موجود تمام ہوٹل، سرائے اورکرائے کے مکانات کو چیک کریں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں