(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات، کانجو پل کے قریب دارِ ارقم میں ایمپلائمنٹ پروسسنگ ریسورس (خیبر پختونخوا روزگار سپورٹ پروگرام) کا سکریننگ ٹیسٹ شدید بد نظمی کا شکار ہوگیا۔ ڈویژن بھر سے آنے والے ہزاروں اُمیدواروں کا شدید احتجاج، کانجو مینگورہ روڈ کو ایک گھنٹے تک ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کیا گیا۔ ایس پی ٹریفک اور دیگر حکام کی مداخلت پر ٹیسٹ کیلئے جگہ تبدیل کر دی گئی اور دوبارہ ٹیسٹ شادی ہال میں لیا گیا، جہاں پر پانچ اُمیدواروں کو ایک پیپر دیا گیا جس پر بھی اُمیدواروں نے احتجاج کیا اور اس ٹیسٹ کونا قابلِ قبول قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایمپلائمنٹ پروسسنگ ریسورس کیلئے پہلے سے لوگوں کو لیا گیا ہے۔ ٹیسٹ صرف خانہ پری کیلئے لیا جا رہا ہے۔ ہزاروں افراد سے آن لائن ایزی پیسہ کے ذریعے فی اُمیدوار سے 510 روپے فیس وصول کی گئی ہے، جس سے ادارے کو کروڑوں روپے حاصل ہوئے ہیں، لیکن انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
Swat