(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل کبل بازار میں فلائنگ کوچ سٹاپ کے قریب پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتولین عدالت میں پیشی سے واپس آرہے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ نتیجتاً صاحب زادہ ولد پیر زادہ، رحمانی گل ولد صاحب زادہ ساکنان اشار بنڑ دیولئی جاں بحق ہوگئے۔ وقوعہ پر موجود عادل ولد خالد زمان سکنہ گل جبہ، مسماۃ (ش) زوجہ افضل خان سکنہ سرسینئی کبل اور انورعلی ولد حبیب الرحمان ساکن کبل زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس نے یف آئی آر درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Swat
