Swat

گل کدہ، جائیداد تنازع، ڈاکٹر ملک احمد خان قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے محلہ گل کدہ (بت کڑہ) میں سوتیلے باپ نے بھائی اور بیٹے کے ساتھ مل کر ڈاکٹر کو قتل اور ان کے دو محافظوں کو زخمی کردیا۔ مقتول ڈاکٹرملک احمد خان کی بیوہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں اپنے گھر میں شوہر کے ساتھ کھانا کھا رہی تھی کہ ملزمان امیر محمد، ارشد ولد خواجہ محمد خان اور حسنین ولد امیر محمد ہمارے گھر میں داخل ہوئے اور میرے شوہر ڈاکٹر ملک احمد خان پر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کی آواز سن کر ہمارے ذاتی محافظ نوشیروان اور ارشد جیسے ہی گھر میں داخل ہوئے، تو ملزمان نے ان پر بھی فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ وجہئ قتل جائیداد تنازع بتائی جاتی ہے۔ سیدو شریف پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔