(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات، لنڈاکے میں قائم ریجنل فرانزک سائنس لیبارٹری کی ممکنہ منتقلی کیخلاف عوام نے پولیس چوکی کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور آئی جی پولیس سے RFSL سوات کو اپنی جگہ کام جاری رکھنے اور پشاور سی ٹی ڈی منتقل نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے کہا کہ موجودہ ریجنل فارنزک سائنس لیبارٹری سوات بمقام لنڈاکے 2015ء میں حکومت اور یو این ڈی پی کے تعاون سے قائم کی گئی، جو جدید قیمتی سائنسی آلات اور مشینری سے لیس ہے جو کہ طالبانائزیشن کے بعد حکومتِ وقت نے اربوں روپے سے تعمیر کرائی ہے۔ یہ حکومت اور یو این ڈی پی کی طرف سے یہاں کی پولیس کو بطور تحفہ دی گئی۔ کیونکہ یہاں کے عوام نے کشیدگی کے دوران بڑی قربانیاں دی اور اُن کی قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مذکورہ لیبارٹری قائم کی گئی تھی۔
Swat
