Swat

بنڑ پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، ایک پولیس جوان شہید، ایک زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)  مینگورہ میں بنڑ پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا دستی بم سے حملہ میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب موٹر سائیکل سے چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا، جس کے نتیجے میں ہیڈ کا نسٹیبل رحمان اللہ شہید اور ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔ شہید رحمان اللہ کا تعلق سوات کے علاقہ میاندم سے تھا. وہ 1997ء میں پیدا ہوئے تھے 2016ء میں پولیس میں بھرتی ہوئے تھے۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل رحمان اللہ کی نماز جنازہ جاوید اقبال شہید پولیس لائن سوات میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان، ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ، ڈی سی سوات شہزاد محبوب، ایس پی انوسٹی گیشن بادشاہ حضرت، ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان ، ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات غلام صادق، ایس پی ہیڈ کوارٹر ظہور خان سمیت دیگر پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ آر پی او ملاکنڈ محمد علی خان، ڈی پی او سوات اور دیگر پولیس افسران نے شہید کی جسد خاکی پر پھولوں کے گلدستے رکھے۔پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بعد میں ان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔