Swat

میرے بھائی کا قتل سوچی سمجھی سازش ہے، ایڈوکیٹ ملک ثروت

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ گلکدہ کی رہائشی ثروت ملک ایڈوکیٹ نے بھائی ڈاکٹر ملک احمد خان کے قتل کو سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے حقائق منظر عام پر لانے کیلئے شفاف انکوائری کا مطالبہ کردیا۔ ایف آئی آر میں نامزد افراد بے گناہ ہیں جن میں سے کچھ موقع پر موجود بھی نہیں تھے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقوعہ کے دن 24 اگست کو میرا بھائی ملک احمد خان جو اسلام آباد میں رہائش پذیر ہے اور کبھی کھبار سوات آتا ہے، وہ اپنے گھر آیا۔ میں واقعہ کی چشم دید گواہ ہوں۔ اس کے ساتھ اس کی بیوی بھی تھی اور اس کے ساتھ 18-19 افراد بھی تھے، جسے انہوں نے اپنا سکیورٹی گارڈز ظاہر کیا۔ مذکورہ سکیورٹی گارڈز نے فوری طور پر ہمارے حجرہ میں موجود ملک امیر محمد خان، ملک خواجہ خان اور فرقان کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ میں نے ان کو بچانے کی کوشش کی جس پر ان سکیورٹی گارڈز نے مجھ پر بھی تشدد کیا۔ بعد ازاں مذکورہ سکیورٹی گارڈ ہمارے گھر اور حجرہ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈی وی آر وغیرہ کو بھی نقصان پہنچا کر ریکارڈ ضائع کرنے کے علاوہ پورا ثبوت اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعہ کی اطلاع ہم نے پولیس کو دی لیکن انہوں نے جائے وقوعہ پہنچ کر پھر بھی ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا بلکہ ہمارے گھر سے تلاشی کے دوران لائسنس یافتہ اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہمارے گھر کے مشران ملک حضرت علی اور ملک ایوب خان نے معاملہ حل کرنے کیلئے جرگہ بلایا۔ جرگہ مشران ملک نجیب خان، حبیب خان، ملک ناصر خان، نعیم خان اور ملک قیصر ابھی جرگہ میں موجود تھے اور میں خود بھی اس موقع پر موجود تھی۔ جرگہ کے دوران گھر کی چھت پر موجود گارڈز نے اچانک فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں میرا بھائی ڈاکٹر ملک احمد خان شہید ہوگیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔