Swat

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیرِ صدارت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر وں کا تعارفی اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن امجد علی خان کی زیرِ صدارت ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر وں کا ایک تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر ملاکنڈ نے تمام ڈپٹی کمشنروں سے اپنے اپنے ضلع میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔ کمشنر ملاکنڈ نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو وزیرِ اعلیٰ کے عوام دوست پروگرام کے تحت تمام اضلاع میں پبلک پارکس، گراؤنڈ، تعلیمی اداروں، ہسپتالوں، پبلک ٹرانسپورٹ، اڈوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام ضلعی افسران سے اپنے دفاترمیں حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ عوامی ایجنڈے کے تحت تمام ڈپٹی کمشنر اپنے دفاتر کے دروازے عوام کیلئے کھلا رکھیں اور پبلک سروسز ڈیلیوری اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہر یوں کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔ کمشنر ملاکنڈ نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنر غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کیلئے بھی اقدامات کریں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں