Swat

آئی جی پی پولیس کا امن و امان کا جائزہ لینے کے لئے سوات کا دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے ملاکنڈ ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سوات کا دورہ کیا۔ آر پی اُو کے دفتر میں اعلا سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا شوکت عباس، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان، ڈی پی اُوسوات ڈاکٹر زاہد اللہ، ڈی پی اُو شانگلہ محمد عمران، ڈی پی اُو لوئر دیر سلیم عباس کلاچی، ڈی پی اُو باجوڑ وقاص رفیق، ڈی پی اُو بونیر شاہ حسن خان سمیت ایس پی سی ٹی ڈی نے شرکت کی۔ آر پی اُو ملاکنڈ محمد علی خان نے آئی جی پی کو موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر ملاکنڈ ڈویڑن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی پی اختر حیات خان نے ملاکنڈ ڈویژن کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے پولیس افسران کو احکامات جاری کئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔