Swat

محکمہ پولیس میں 13 ڈی ایس پیز کا تبادلہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں محکمہ پولیس نے 13 ڈی ایس پیز کا تبادلہ کر دیا۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد علی خان نے نعیم خان کو ڈی ایس پی جندول لوئر دیر، الطاف حسین کو ڈی ایس پی سیکورٹی لوئر دیر، احسان اللہ خان کو ریجنل پولیس افیسر، فخر عالم کو ایس ڈی پی او ادینزئی لوئر دیر، تمیز الدین ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر لوئر چترال، احمد عیسیٰ ایس ڈی پی او گرم چشمہ لوئر چترال، پرویز خان ڈی ایس پی خوازہ خیلہ سوات، شیر حسن ڈی ایس پی سیکورٹی شانگلہ، محمد ریاض ایکٹنگ ایس ڈی پی او ڈگر بونیر، امجد علی ایکٹنگ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر سوات، اقبال الدین ایکٹنگ ڈی ایس پی سیکورٹی لوئر چترال اور فاروق خان کو تبدیل کرکے ایکٹنگ ایس ڈی پی او بریکوٹ تعینات کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔