Swat

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن میں اختلافات، عہدیداروں کی جانب سے صدر کا نوٹیفکیشن رَد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خیبر پختونخوا اختلافات کا شکار، صدر کے نوٹیفکیشن کو تنظیم کے دیگر عہدیداروں نے رد کردیا۔ صوبائی جنرل سیکرٹری ضیاء اللہ جان کے دستخط سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں صوبائی صدر کے فیصلہ کی سخت مذمت،کابینہ کے عہدیداروں کو اعتماد میں لئے بغیر صوبائی عہدیداروں کا اعلان کرنا غیر آئینی ہے۔ یہ صوبائی صدر کا ذاتی فیصلہ ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مہران دیار خان، ذیشان خان، ظفر علی خان گنڈا پور، عمران مہمند، عرفان آفریدی اور عامر خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی صدر کی جانب سے بنائی گئی صوبائی تنظیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس کا اختیار چیئرمین پیپلز پارٹی یا صوبائی کابینہ کے پاس ہے۔ اپنی کابینہ کو اعتماد میں لیے بغیر صوبائی صدر نے ذاتی فیصلہ کیا ہے جس کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔