Swat

بحرین، سیلاب میں تباہ شدہ ایریگیشن چینل دوبارہ بحال

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل بحرین میں 2022 کے سیلاب میں تباہ شدہ ایریگیشن چینل کو کمیونٹی ریزیلئینس ایکٹیویٹی نارتھ کی جانب سے دوبارہ تعمیر کرکے بحال کردیا گیا ہے۔ تحصیل بحرین میں سی آر اے کی جانب سے پانچ منصوبوں کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے۔ اس حوالے سے گذشتہ دنوں مدین کے علاقہ شاہ گرام پکلئی میں ایریگیشن چینل کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بحرین احمد شیر، ایریگیشن کے محمد ایوب، تحصیل چئیرمین میاں شاہد علی، سید جعفر شاہ اور علاقہ عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شاہ گرام پکلئی میں سیلاب سے تباہ شدہ ایریگیشن چینل کی دوبارہ تعمیر کے بعد افتتاح کیا گیا۔ تقریب میں بتایا گیا کہ 2022 کے سیلاب میں یہ ایریگیشن چینل مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا جس سے علاقہ کے زمینداروں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا اور ان کے کھیت بنجر ہوگئے تھے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔