Swat

پولیس چوکی نویکلے بنڑ پر بم دھماکہ میں ملوث 3 دہشت گرد گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کامیاب کارروائی، پولیس چوکی نویکلے بنڑ پر بم دھماکہ میں ملوث 3 دہشت گرد گرفتار کرلئے، گرفتار ملزمان سے اسلحہ، ایمونیشن اور وقوعہ میں استعمال ہونے والے موبائل فون بھی برآمد کرلئے گئے۔ اس حوالے سے ڈی ی پی او سوات ڈاکٹر زاہداللہ نے ایس پی سی ٹی ڈی فاروق جان کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 28 اگست 2024ء کو نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس چوکی نویکلے بنڑ پر دھماکہ خیز مواد (بم) سے حملہ کیا تھا، جس میں ایک پولیس جوان رحمان اللہ شہید اور دو پولیس جوان شفیع اللہ اور محمد ایاز زخمی ہو ئے تھے۔ وقوعہ کے بعد آرپی اُو ملاکنڈ محمد علی خان نے ایکشن لیتے ہوئے مجھے ملزمان کو ٹریس کرنے کا ٹاسک سونپا جس کی رو سے تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ پولیس کی ٹیم نے ٹیکنیکل بنیادوں پر تفتیش کرکے سی سی ٹی وی کیمروں اور سی ڈی آر کے ذریعے دہشت گرد ملزمان کو ٹریس کرکے تین دہشت گرد محمد حارث ولد معراج الدین سکنہ حیات آباد نویکلے، برہان اللہ ولد محمد موسیٰ سکنہ سلطان آباد نویکلے اور شہزاد ولد حمید گل سکنہ ذرہ خیل اوڈیگرام سوات کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔