(باخبر سوات ڈاٹ کام) قومی اصلاحی تحریک پاکستان (رجسٹرڈ) کے وفد کی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن امجد خان سے اُن کے دفتر سیدو شریف سوات میں مُلاقات ہوئی- قومی تحریک جرگہ ضلع سوات کے وفد کی قیادت ضلعی کنویئنر جہان شیرو ڈپٹی کنویئنر سبز علی خان کررہے تھے۔ اس موقع پر سابق ڈائریکٹر انفارمیشن و نائب ترجمان قومی اصلاحی تحریک پاکستان نور الہادی نے تحریک کے اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک پُرامن خوشحال، مُستحکم اور منشیات سمیت ہر قسم کی بُرائیوں س پاک معاشرے کے قیام کیلئے کوششیں کررہی ہے۔ اس سلسلے میں ضلع، تحصیل، گاؤں اور مسجد کی سطح پر کُمیٹیاں قائم کی جارہی ہیں، جو حکومت سے مُکمل تعاون کریگی قومی اصلاحی تحریک نے صوبے میں جرگوں کے ذریعے 15 ہزار سے زائد تنازعات جس میں دو ہزار قتل کے مُقدمات شامل ہیں، میں صلح کراکے دُشمنیوں کو دوستی میں بدل دیا ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے قومی اصلاحی تحریک پاکستان کی معاشرے کی اصلاح اور نیک کاموں کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بُرائیوں کے خاتمے اور معاشرے کی اصلاح کیلئے انتظامیہ ہر مُمکن تعاون کرے گی۔
Swat
