Swat

پولیس کی پوری فورس فیملی کی مانند ہے، آر پی او ملاکنڈ ڈویژن

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن محمد علی خان نے کہا ہے کہ پولیس فورس ایک فیملی کی مانند ہے۔ اان کو درپیش مسائل حل کرنا، اان کے ویلفئیر کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پولیس کے تمام شعبہ جات ایلیٹ، سی ٹی ڈی، ٹریفک سب ایک پولیس فورس ہیں۔ ان تمام فورسز نے گزشتہ نامساعد حالات میں سماج دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ اس دھرتی میں امن و امان کی فضا قائم کی۔ پولیس فورس کے شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہم سکھ کی سانس لے رہے ہیں۔ ان شہدا کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں دیا جائے گا۔ پولیس جوانوں کے لئے ہمارے دفاتر کے دروازے ہر وقت کھلے رہینگے جس کو کوئی بھی مسئلہ ہو وہ بلا جھجک تشریف لائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن سوات میں پولیس اہلکاروں میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔