Swat

ملم جبہ روڈ پرسفیروں کے قافلے پر بم دھماکہ، ایک اہلکار شہید، تین زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات ملم جبہ روڈ پر جہان آباد کے قریب دس سفیروں کے قافلے پر بم دھماکہ، ایک اہلکار شہید، تین زخمی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق سوات کے علاقہ ملم جبہ سڑک پر جہان آباد کے مقام پر سفارت کاروں کے قافلے پر بم دھماکہ، کانسٹیبل برہان شہید اور تین اہلکار سرزمین، حسین گل اور امان اللہ زخمی ہوگئے۔ زخمی اور شہید پولیس اہلکار کی میت سیدو شریف اسپتال منتقل کردی گیلئی۔ قافلے میں بوسنیا، روس، ویتنام، ایتھوپیا روانڈا، زمبابوے، انڈونیشیا ازبکستان، ترکمانستان قازقستان اور پرتگال کے سفارت کار شامل تھے۔ تمام سفارت کار مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ دیسی ساختہ بم نے سیکورٹی پر مامور پولیس کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردی۔تمام سفارتکاروں کو واپس اسلام اباد روانہ کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔