(باخبر سوات ڈاٹ کام) چار باغ کوٹ میں نہاتے ہوئے دو کمسن بچے دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ دونوں بچے منگلور سے اپنے رشتہ داروں کے ہاں آئے ہوئے تھے۔ دونوں بچوں کی لاشوں کو دریائے سوات سے نکال لیا گیا۔ ریکسیو کے مطابق گذشتہ روز منگلور محلہ حاجیان کے بچے فیضان ولد حیدر اور اذان ولد امجد چار باغ کوٹ میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں گئے تھے۔ وہاں پر دریائے سوات میں نہاتے ہوئے دونوں ڈوب گئے، جن کی لاشوں کو دریا سے نکال دیا گیا۔ بعد میں ان کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
Swat
