Swat

مٹہ اشاڑے،ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، دو ڈاکو ہلاک

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ اشاڑے میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک اور دو پولیس زخمی ہوگئے۔ ڈی پی اُو سوات ڈاکٹرزاہد اللہ نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ علاقہ میں کچھ ڈاکو موجود ہیں، جو ڈاکے کی نیت سے علاقہ میں داخل ہوئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی انچارج چوکی اشاڑے سب انسپکٹر نور ولی شاہ نفری کے ہمراہ پہنچے، تو موجود ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر نور ولی شاہ اور سپاہی زکریا زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے احمد حسین اورظاہر خان ساکنان بیلہ جانو خوازہ خیلہ ہلاک ہوگئے اور تین ڈاکو فرار ہوگئے۔ علاقے کے لوگ فائرنگ کی آواز سن کر سمجھ بیٹھے کہ علاقہ میں دہشت گرد آگئے ہیں۔ سابق صوبائی وزیر ایوب اشاڑی سمیت علاقہ کے لوگ مسلح ہوکر نکلے اور جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور صبح تک پولیس کے ساتھ رہے۔ ڈی پی اُو بھی واقعے کا سن کر علاقہ پہنچ گئے اور صبح تک پولیس اور علاقہ کے لوگوں کے ساتھ رہے۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد علی خان نے ہسپتال جاکر زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔