(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں دہشت گردی، دہشت گردوں اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف تاریخی احتجاجی مظاہرے میں تاریخ میں پہلی بار خواتین نے بھی شرکت کی۔ بہت بڑے مجمع میں جب مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین پہنچیں، تو حاضرین نے ان کا شان دار استقبال کیا اور ان کے لیے کرسیوں کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر خواتین نے کہا کہ ہم سوات میں کسی بھی صورت دہشت گردی برداشت نہیں کرسکتے۔ اس لیے آج تاریخ میں پہلی بار عوامی احتجاج میں سوات کی خواتین شریک ہوئیں۔
Swat
