Swat

ڈپٹی کمشنر کے ہائی لیول تھریٹ کے باوجود اہلِ سوات تاریخ رقم کرگئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات قومی جرگہ کے جلسے سے ایک دن پہلے ڈپٹی کمشنر سوات نے ہائی لیول تھریٹ الرٹ جاری کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے 26 ستمبر کو چھٹی نمبر 1875-88 کے ذریعے قومی جرگہ اور تمام سیاسی جماعتوں کو آگاہ کیا تھا کہ جمعہ کے روز ہونے والے جلسے میں دہشت گردی کے واضح شواہد ملے ہیں۔ لہٰذا سوات قومی جرگہ یہ مظاہرہ منسوخ کردے۔ جس کے جواب میں سوشل میڈیا پر سوات قومی جرگہ نے سوات کے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ پہلے ہم نے آپ کو مظاہرے میں آنے کی دعوت دی تھی، لیکن تھرٹ الرٹ کے بعد آپ سب لوگ اپنے بچوں کو بھی ساتھ لے آئیں۔ جس کے بعد جلسہ گاہ میں بہت سارے لوگ اپنے کم سن بچوں کو مظاہرے میں لے کر آئے تھے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔