(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں پی ٹی ایم کے اہم رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔ تین رہنماؤں کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے ایک ماہ کے لئے جیل بھیج دیا گیا۔ کچھ رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے لیکن وہ اطلاع ملنے پر فرار ہوگئے۔ گذشتہ رات ابوہا میں عبدالوارث المعروف سپین دادا، شموزئی میں سید علی خان اور خوازہ خیلہ میں غیرت خان کو گرفتار کرلیا گیا۔ عطاءاللہ جان ایڈوکیٹ کے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے لیکن وہ پہلے اطلاع ملنے پر گھر سے چلے گئے تھے۔ پی ٹی ایم سوات نے سوشل میڈیا گروپوں پر میسج زکرکے تمام ساتھیوں کو پشاور یا جمرود جانے کا حکم دیا جس کے بعد باقی ساتھی پشاور روانہ ہوگئے۔
Swat
