Swat

کالعدم پختون تحفظ موومنٹ کے تین اہم رہنماؤں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے جج نعیم انور نے کالعد پختون تحفظ موومنٹ کے تین اہم رہنماؤں غیرت خان، عبدالوارث سپین دا دا اورعلی حسن کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ گرفتار تینوں افراد کی جانب سے ان کے وکلا عطا اللہ جان، شہزاد اکبر، غفران اللہ اور سید عمر علی شاہ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جج نے تینوں افراد کی ضمانت منظور کرلی۔ ان تینوں رہنماؤں کو گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر سوات نے تھری ایم اُوکے تحت گرفتار کرکے ایک ماہ کے لئے جیل بھیج دیا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔