(باخبر سوات ڈاٹ کام)مٹہ کے علاقہ جورہ، کنڈو میں 25 سالہ لڑکے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ مقتول کامران ولد تازہ گل کے بھائی نے پولیس کوبتایا کہ اس کے گھر کے قریب فائرنگ کی آواز سنی گئی، تو وہ باہر نکلا، جہاں اس کا بھائی کامران شدید زخمی حالت میں پڑا تھا۔ اس نے گاڑی نکالی اور زخمی بھائی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر رہا تھا۔راستے میں زخمی ہونے والے بھائی نے اپنے دوسرے بھائی کو بتایا کہ شیر ولی اور مسماۃ مروا نے ان کو فائرنگ کرکے زخمی کیا ہے۔ اس کے بعد وہجیسے ہی ہسپتال پہنچے، تو مجروح زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
