(باخبر سوات ڈاٹ کام) عالمی یوم فالج کے موقع پر سوات میں ڈاکٹر وں نے واک کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر نیورو فزیشن ڈاکٹر امجد اقبال نے کہا کہ اب پورے ملک میں وہ انجکشن موجود ہے، جو اگر فالج کے مریض کو چار گھنٹوں کے اندر لگا جائے، تو مریض صحت مند ہوجاتا ہے۔ یہ انجکشن پورے پنجاب میں مفت دستیاب ہے اور باقی صوبوں میں مریض کے لئے اسے خریدنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے شفا ہسپتال میں اس انجکشن کو کمپنی کے نرخ پر دیا جاتا ہے اور کوئی منافع نہیں لیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ جس کسی کے گھر میں کسی کو فالج کا اٹیک ہو جائے، تو فوری طورپر اسے قریبی ہسپتال پہنچایا جائے۔
Swat
