Swat

پشتو کے معروف شاعراور گلوکار صابر استاد انتقال کرگئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشتو کے معروف شاعر،اور گلوکار صابر استاد انتقال کرگئے۔ غربت کی وجہ سے ان کی زیادہ تر شاعری کتابوں کی شکل میں شائع نہ ہوسکی۔ دوستوں نے ان کی شاعری کی ایک کتاب شائع کی تھی جو شائع ہونے کے بعد ہاتھوں ہاتھ لی گئی۔ صابر استاد کی شاعری میں غربت اور ظلم کا زیادہ ذکر تھا۔ وہ اکثر مشاعروں میں ترنم میں اپنا کلام سناتے تھے۔ صابر استاد کا تعلق سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ گورتئی سے تھا۔ وہ کبھی بازار کی چوکیداری کرتے تھے اور کبھی مزدوری کے لئے کراچی جاتے تھے۔ نوجوانی سے لیکر بڑ ھاپے تک انہوں نے مزدوری کی۔ حال ہی میں وہ مزدوری کے لئے کراچی گئے تھے جہاں وہ انتقال کرگئے۔ ان کو کراچی ہی میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔