(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے علاقہ شگئی میں 55 سالہ شخص کو بے دردی کے ساتھ قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے پتھروں سے وار کرکے بے دردی کے ساتھ قتل کیا اور فرار ہوگئے۔ مقتول کے پاس نہ شناختی کارڈ ہے اور نہ موبائل فون۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق اس علاقہ سے نہیں، جس کی وجہ سے مقتول کی شناخت نہ ہوسکی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش شناخت کے لئے رکھ دی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کردیا۔
Swat
