(باخبر سوات ڈاٹ کام)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج سیدو شریف نے انٹر کالجیٹ نیٹ بال چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کر کے چمپئن شپ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ یہ مقابلہ ان کے کیمپس میں ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن (DHE) کی نگرانی میں منعقد ہوا، جس میں جی جی ڈی سی کانجو اور جی جی ڈی سی خوازہ خیلہ کی ٹیموں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ جی پی جی جی سی سیدو شریف نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ جی جی ڈی سی کانجو دوسری اور جی جی ڈی سی خوازہ خیلہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پروفیسر بخت تسلیم نے ٹیموں کی لگن، کھیل کے جذبے اور محنت کو سراہا۔
