Swat

سوات، ایگریکلچر یونیورسٹی میں رسہ کشی کا ٹورنامنٹ منعقد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)یونیورسٹی آف ایگریکلچر سواتمیں رسہ کشی کا ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان نے کیا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان، پروفیسر ڈاکٹر فرمان اللہ، پروفیسر ڈاکٹر ہدایت الرحمان، پروفیسر ڈاکٹر نور الامین، اکبر خان ایڈوائزر فنانس اور اسٹیبلشمنٹ، ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر ابرار الحق، دیگر سٹاف ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔ مختلف سمیسٹرز کی ٹیموں نے کھیلوں میں حصہ لیا اور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔ ٹورنامنٹ میں سخت مقابلے کے بعد، چوتھے سمسٹر کے طلبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔