Swat

سوات کے سی مین بحری جہازمیں حادثہ کے باعث جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے سی مین ترکی میں بحری جہازمیں کام کرتے ہوئے ہوئے بھاری سیڑھی لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ فضل مولا ولد فضل سبحان باچہ ساکن کوزہ بانڈئی تحصیل کبل بحری جہاز میں سی مین تھے۔ ان کا جہاز جاتے ہوئے ترکی کے ایک مقام پر رُکا۔ وہاں کام کے دوران ان پر لوہے کی بھاری سیڑھی گری، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ان کی میت ہفتہ کے روز سوات پہنچا دی گئی جن کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔