Swat

سیدو شریف،دونوں ہسپتالوں میں کئی دن سے جاری ہڑتال ختم

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف کے دونوں ہسپتالوں میں چار روز سے جاری ہڑتال ختم کردی گئی۔ ڈاکٹروں نے ایک سرجن کے ساتھ مریض جو بعدمیں جاں بحق ہوا تھا کے لواحقین اور پولیس کی مبینہ بدتمیزی کے خلاف ہڑتال کر رکھی تھی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن امجد علی خان نے جمعرات کو ہسپتال جاکر ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کرائی۔ بعد میں ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔