(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف کے علاقہ سلام پور میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ مینگورہ میں تعینات پولیس اہلکار حمید اقبال نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے دو افراد امجد خان اور دولت خان کو قتل کردیا۔ ملزم پولیس اہلکار چھٹی پر گھر گیا تھا۔ سیدو شریف پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
Swat
