(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف کے محلہ شاہین آباد میں دیوار گرنے سے سات سالہ بچی جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دیوار گرنے سے 7 سالہ بچی انفال دختر عابد ساکن شاہین آباد سیدو شریف جاں بحق ہو گئی۔ 9 سالہ ازلان ولد عابد ساکن شاہین آباد سیدو شریف زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال پہنچایا گیا۔
Swat
