Swat

چیف جسٹس آف پاکستان سے ہائی کورٹ بار کے عہدیداروں کی ملاقات

(باخبر سوات ڈاٹ کام) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ کے وکلا کو ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران پیش ہونے کی اجازت دے دی۔ پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار کے صدر شمس الہادی اور جنرل سیکرٹری شاہ فیصل کی قیادت میں کابینہ نے ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن دور دراز علاقہ ہے، اس لئے سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران اس علاقہ کے وکلا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہو سکیں گے۔ وفد نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ وکلا نے ملاکنڈ ڈویژن میں مجسٹریسی نظام کے خلاف جو کیس جمع کیا ہے، اس کو سماعت کیلے مقرر کیا جائے۔ چیف جسٹس کو ہائی کورٹ بار مینگورہ آنے کی دعوت دی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں