(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے تھانہ رحیم آباد کی حدود میں واقع علاقہ تختہ بند میں ایک شخص کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم رحیم زادہ ولد بخت زادہ ساکن گراونڈ بلوگرام اور محمد عباس ولد شاہ خان ساکن گبرال کالام حال تختہ بند کے درمیان وقتی تکرار ہوئی جس پر رحیم زادہ نے محمد عباس پر چاقو سے وار کئے جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
