(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل مٹہ کے علاقہ ڈیران پٹے میں کئی مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو باندھ کر لوٹ لیا۔ مدعی محمد ابرار ولد عمران خان نے پولیس کو بتایا کہ میرے والد صاحب سعودی عرب سے چھٹی پر آئے تھے اور چند روز قبل چھٹی ختم ہونے پر واپس چلے گئے۔ گذشتہ رات ایک بج کر پندرہ منٹ پر جب ہم اہل خانہ محو خوب تھے، 6 مسلح افراد دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو دو کمروں میں رسیوں سے باندھ کر گھر میں موجود زیورات، نقدی، قیمتی چیزیں اور بعض افراد کے پاسپورٹ تک بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ مدعی کے مطابق ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک مسلح افراد لوٹ مار میں مصروف تھے۔ مٹہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
