(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ناصر محمود کی سربراہی میں ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں ایس پی اپر سوات شوکت علی، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن اور جملہ ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ڈی پی او سوات نے جملہ تھانوں کی کرائم کے خلاف اب تک کی کارروائیوں اور پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات کے زیرِ تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے، ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے اور مجرمان اشتہاری کی گرفتاری پرخصوصی زور دیا۔ انہوں نے منشیات کے خلاف بھی بھر پور کاروائیاں کرنے اور اس کاروبار سے وابستہ موت کے سودا گروں کے ساتھ ساتھ دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے اور قیامِ امن و سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کے لیے روزمرہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
Swat
