(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات، حمید الحق نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر 26 اپریل بروز ہفتہ ملک بھر میں غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یوم احتجاج منایا جائے گا۔ اس دن سوات سمیت پورے ملک میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔ سوات کے تمام تجارتی مراکز،بازار اور نجی تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند رہیں گے۔
