Swat

سوات، مینگورہ گریوٹی سکیم کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ دائر

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں 29 ارب ر وپے کی لاگت سے جاری گریوٹی سکیم میں بے قاعدگیوں پر پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں رٹ دائر کردی گئی۔ سول سوسائٹی کی جانب سے یہ رٹ شاہ فیصل ایڈوکیٹ اور ان کے وکلا کی جانب سے جمع کی گئی ہے۔ رٹ میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ مینگورہ شہر کو پانی سپلائی کرنے والی اس سکیم کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے 29 ارب روپے کی خطیر رقم کا قرض دیا ہے، جو سود سمیت واپس کرنا ہوگا۔ لیکن سکیم جس طرح تیار کی گئی، اس طرح اس پر کام نہیں ہورہا۔ خدشہ ہے کہ 29 ارب روپے میں زیادہ رقم ضائع ہوجائے گی۔ ٹھیکہ لینے والی کمپنی نے دیگر ضمنی کمپنیوں کو غیر قانونی طور پر ٹھیکے دیے ہیں، جو غیر معیاری کام کررہے ہیں۔ رٹ میں حکومت خیبر پختونخوا بذریعہ چیف سیکرٹری، اینوارمینٹل پروٹیکشن ایجنسی، واسا سوات، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر اور ٹھیکہ دار ظاہر خان اینڈ برادرز پرائیویٹ لمیٹڈ (ZKB) کو فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں