Swat

تھانہ رحیم آباد،مقتولہ کے قاتل اپنا شوہر اور بیٹا نکلے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تھانہ رحیم آباد کی حدود میں قتل ہونے والی 40 سالہ خاتون کے قاتل اس کا اپنا شوہر اور سوتیلا بیٹا نکلے۔ پولیس کے مطابق اینگرو ڈھیرئی میں کچھ روز قبل مسماۃ (ج) کے بارے میں اس کے شوہر نے بتایا کہ خاتون کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئی ہے۔ پولیس نے شک کی بنا پر تفتیش شروع کی، جس میں معلوم ہوا کہ خاتون کو اس کے شوہر نور الحق اور سوتیلے بیٹے امید اللہ نے کرنٹ دے کر قتل کیا تھا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔