Swat

سوات، دریائے کو لیز پر دینے کا عمل،وزیر اعلیٰ کی کمشنر سے جواب طلبی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)دریائے سوات کو 8 بلاک میں تقسیم کرکے لیز پر دینے کے عمل پر وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواعلی امین گنڈا پور نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے جواب طلب کرلیا۔ اپریل کے مہینے میں ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر معدنیات نے دریائے سوات کو8 بلاک میں تقسیم کرکے لوگوں کو لیز پر دیا تھا، جس کے بعد سے دریائے سوات میں جگہ جگہ کھدائی کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے ایک طرف دریا کا حسن خراب ہوگیا ہے اور گڑھے بننے سے چند دنوں میں دو افراد ان میں گرنے سے جاں بحق ہوگئے۔ اہل سوات کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید احتجاج کے بعد وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سے جواب طلب کیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔