(باخبر سوات ڈاٹ کام)ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی خان کے ساتھ قطر چیئر ٹی کے نمائندہ وفدنے ملاقات کی۔ ملاقات میں ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی خان نے سوات میاندم میں آگ سے جلے گھروں اور مارکیٹ کے حوالے سے آگاہ کیا۔ مقامی اسسٹنٹ کمشنر نے بھی تنظیم کو حادثے کی تفصیلی رپورٹ ارسال کی، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں اور دُکان مالکان کو بہت جلد ریلیف دینے کی یقین دہانی کرائی۔ ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی خان نے کہا کہ مذکورہ خاندان اور کاروباری حضرات جو اس حادثے میں بہت زیادہ نقصان پا چکے ہیں، جتنی جلدی ہوسکے مذکورہ خاندانوں کی مدد کی جائے۔
Swat
